Friday , July 28 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں چار دہشت گردوں کو پھانسی

صومالیہ میں چار دہشت گردوں کو پھانسی

موگادیشو، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں سال 2016 میں ہوئے حملے کے قصوروار الشباب کے چار جنگجوؤں کو کل پھانسی دے دی گئی۔ فوج کے ایک افسر نے آج یہ اطلاع دی۔فوجی افسر میجر نور الدین نے بتایا کہ ان چاروں دہشت گردوں کو مجرم پائے جانے کے بعد دارالحکومت موگادیشو سے 150 میل دور پھانسی دی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ حملے کے چارو ں مجرموں کو کل موت کی سزا دی گئی۔ اس معاملے میں ملوث دیگر دہشت گردوں کو آج اور کل پھانسی دے دی جائے گی۔یہ دو دھماکے گزشتہ سال بائجھوا میں ہوئے تھے جن میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔دراصل الشباب تنظیم دارالحکومت اور ملک کے دیگر علاقوں میں حملے انجام دیتی رہی ہے تاکہ حکومت کو برخاست کیا جاسکے اور افریقی یونین کے امن بردار فوجیوں کو وہاں سے ہٹایا جا سکے ۔

TOPPOPULARRECENT