Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں کار بم دھماکہ میں 10افراد زخمی

صومالیہ میں کار بم دھماکہ میں 10افراد زخمی

موغادیشو، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے کسمایو شہر میں ایک کار بم دھماکہ میں کم از کم 10افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق بم دھماکہ کل شہر کے ایک مصروف سڑک پر ہوا جس میں 10 شہری زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ اس حملے کی کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے مسلسل ملک کے الگ الگ حصوں میں حملے کئے جا رہے ہیں۔ الشباب کی جانب سے اس دھماکہ کیلئے فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے ۔ایک مقامی شخص نے کہاکہ دھماکہ کے بعد جائے واقعہ سے تقریباً 20 افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT