Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں یوگانڈہ کے 12 فوجی ہلاک

صومالیہ میں یوگانڈہ کے 12 فوجی ہلاک

کمپالا (یوگانڈا) 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگانڈہ کے فوجی ترجمان نے آج بتایا کہ اسلامی انتہا پسندوں کے حملے میں یوگانڈہ کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے جو صومالیہ کے ایک افریقی یونین بیس پر کیا گیا تھا۔ لیفٹننٹ کرنل پیڈی انکوڈا نے بتایا کہ تمام فوجیوں کو فرداً فرداً چیک کیا گیا ہے اور اس بات کی توثیق کرلی گئی ہے کہ کسی بھی فوجی کا اغواء کرتے ہوئے اُسے یرغمال نہیں بنایا گیا۔ 12 مہلوکین کے منجملہ 10 مہلوکین کی نعشیں بذریعہ طیارہ یہاں لائی جائیں گی۔ دریں اثناء الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زراعتی مستقر جنالے  میں واقع ایک فوجی بیس پر حملہ کرکے اب تک 50 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT