Friday , September 22 2017
Home / دنیا / صومالیہ کی ہوٹل میں الشباب کا حملہ ‘ 12افراد ہلاک

صومالیہ کی ہوٹل میں الشباب کا حملہ ‘ 12افراد ہلاک

موغادیشو۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 12افراد صومالیہ کے دارالحکومت کی ایک ہوٹل میںالشباب کے بندوق برداروں کے حملے میںہلاک ہوگئے ۔ القاعدہ سے مربوط الشباب نے ہوٹل پر کئے ہوئے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ یہ تنظیم ارکان پارلیمنٹ ‘ سرکاری ملازمین اور تاجر برادری میں کافی مقبول ہے ۔ حملہ آوروں نے دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایک کار داخلے کی کوشش کرتے ہوئے ہوٹل کے باب الداخلہ پر دھماکہ سے اڑا دی تھی ۔ پولیس ملازم عبدالواحد ظاہر کے بموجب 12افراد ہلاک ہوئے ۔عینی شاہدین کے بموجب کئی نعشیں دھماکے کے بعد بکھری ہوئی پڑی تھی ۔ ایک منی بس جو دھماکو مادوں سے بھر کر کھڑی کی گئی تھی  ہوٹل کے پھاٹک سے ٹکرا دی گئی تھی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا ۔
الشباب کے کمانڈوز اس کے بعد اندر داخل ہوگئے۔عینی شاہدین کے بموجب فائرنگ اور دھماکوں کی زبردست آوازیں سنی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT