Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / صومالیہ کی ہوٹل پر انتہاء پسندوں کا قبضہ برخاست، 15 ہلاک

صومالیہ کی ہوٹل پر انتہاء پسندوں کا قبضہ برخاست، 15 ہلاک

موغادیشو۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالی عہدیداروں نے بتایا کہ صومالی سیکوریٹی فورسیس نے یہاں کی ایک ہوٹل میں انتہاء پسندوں کے ذریعہ 15 افراد کو ہلاک کئے جانے جن میں دو ارکان پارلیمان بھی شامل ہیں، رات بھر فائرنگ کے بعد ہوٹل سے انتہاء پسندوں کے قبضہ کو برخاست کردیا ہے۔ دریں اثناء صومالیہ کے ایک سینئر پولیس آفیسر محمد حسین نے بتایا کہ ہوٹل سے 9 نعشوں کو نکالا گیا ہے۔ دوسری طرف موغادیشو کے مدینہ ہاسپٹل میں بطور نرس کام کرنے والے محمد احمد نے بتایا کہ 40 زخمی افراد کے منجملہ 6 افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ اب جبکہ مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان کا آغاز ہونے والا ہے، ایسے وقت میں انتہاء پسند اپنے حملوں میں اضافہ کردیئے ہیں۔ یاد رہیکہ القاعدہ سے ملحقہ الشباب صومالیہ میں مغرب کی تائید والی حکومت کو بیدخل کرنے عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT