Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / صومالیہ کے تین بحری قزاق پنُٹ لینڈ حکام کے حوالے

صومالیہ کے تین بحری قزاق پنُٹ لینڈ حکام کے حوالے

بوساؤ (صومالیہ)۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چینی بحریہ نے صومالیہ کے تین مشتبہ سمندری قزاقوں کویہاں پنُٹ لینڈ علاقے کے حکام کے حوالے کر دیا۔ پنُٹ لینڈنیم خود مختار شمالی علاقے میں سمندری پولیس فورسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید نے بتایاکہ چینی بحریہ کے ایک جہاز سے کل پنُٹ لینڈ علاقے میں تین قزاقوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قزاقوں کوپنُٹ لینڈ حکام کو سونپا گیا جس میں ایک مقامی قزاقوں کا لیڈر او کومبے بھی شامل ہے ۔ مسٹر سعید نے بتایا کہ یہ لوگ اس سال اپریل میں ٹوالو کارگو جہاز-اوایس 35 کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن عملے کے ایک رکن نے چینی بحریہ کو اس بابت اطلاعات فراہم کرائی اور جہاز کو بچا لیا گیا ساتھ ہی ان لوگوں کو فوری گرفت میں لے لیا گیا۔ بین الاقوامی مري ٹائم بیورو کے مطابق سال 2011 میں صومالیائی قزاقوں نے صومالیائی سمندر وں میں 237 مرتبہ حملہ کیا جس میں متعددلوگوں کو قیدی بنا لیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT