Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / صومالی قزاقوں کی قبضہ سے آٹھ ہندوستانی ملاح آزاد

صومالی قزاقوں کی قبضہ سے آٹھ ہندوستانی ملاح آزاد

موغادیشو۔12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی سکیوریٹی فورسس نے بحری قزاقوں کے ذریعہ اغوا کئے گئے ا ٓٹھ ہندوستانی ملاحوں کو آزاد کروالیا جس کے لیے کوئی گھمسان کی لڑائی نہیں ہوئی۔ سکیوریٹی فورسس نے آسانی سے قزاقوں پر غلبہ حاصل کرلیا اور آٹھوں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم تین قزاقوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بات صومالیہ کے گالمدوگ اسٹیٹ کی میری ٹائم فورس کے ڈپٹی کمانڈر عابد رشید محمد احمد نے بتائی۔

TOPPOPULARRECENT