Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / صیانتی کارروائی :لشکرطیبہ کے دہشت گرد کو سنگباروں کی مدد

صیانتی کارروائی :لشکرطیبہ کے دہشت گرد کو سنگباروں کی مدد

سرینگر ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنگباری کرنے والے ایک ہجوم نے چند دہشت گردوں کو جن میں ایک پر لشکرطیبہ کا کشمیر سربراہ شامی تھا، پلوامہ ضلع میں فوج کی صیانتی کارروائی کے دوران فرار ہونے میں مدد دی۔ پولیس کے بموجب آج صبح کارروائی سے سبکدوشی اختیار کرلی گئی۔ کارروائی کا آغاز عسکریت پسندوں کی بشمول لشکرطیبہ کے کشمیر سربراہ ابودوجانا کی ہکری پورہ علاقہ میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا گیا تھا۔ تاہم عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں فائرنگ کے تبادلہ کا آغاز ہوگیا۔ تاہم ایک ہجوم نے فوج کے ارکان عملہ پر سنگباری کرتے ہوئے کارروائی میں خلل اندازی کی جس کی وجہ سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آج صبح تلاشی مہم ترک کردی گئی۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی تازہ فائرنگ نہیں ہوئی کیونکہ وہ فرار ہوچکے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT