Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،12 کانگریسی گرفتار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،12 کانگریسی گرفتار

پرتاپ گڑھ 7 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ شہر کوتوالی پولیس نے ہفتہ کو ضلع کلیکٹریٹ میں نوٹ بندی کے خلاف دھرنا دے رہے کانگریس پارٹی کے ضلع صدر سمیت تقریباً بارہ لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ روہن پی کنئے نے بتایا کہ الیکشن افسر کی اجازت کے بغیر اکانگریس پارٹی کے ضلع صدر کی قیادت میں دھرنا دے رہے لوگوں کو پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا۔تھانہ شہر کوتوالی پولیس نے ضلع صدر نرسنگھ پرکاش ،ممکنہ امیدوار پرتاپ گڑھ اسمبلی حلقہ معراج الدین احمد ،سریش شکلا،رمیش کمار پانڈے ،لال منی دیویدی ،راجیندر ترپاٹھی ،سریش کمار مشر،لو ترپاٹھی ،عبدالرحمٰن ،جمنا پرساد پانڈے ،رام لال ہرجن ،دیوی شنکر پانڈے سمیت ایک درجن کے خلاف نامزد نیز پچاس ساٹھ نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 151 ,171 ایچ آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT