Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا نیا طریقہ متعارف

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا نیا طریقہ متعارف

دبئی ۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کے لئے نشانات پر مبنی سزاؤں کو متعارف کروایا ہے اور جس سے قصوروار کھلاڑیوں کو قدر سخت سزا دی جا سکے گی۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے اپنے ضابطہ اخلاق میں ’ڈی میرٹ پوائنٹس‘ ( کسی خامی یا برائی کی مناسبت سے درجہ بندی) کا اضافہ کیا ہے۔اس کے تحت دوبرس کے دوران جب بھی کوئی کھلاڑی کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس غلطی کی نوعیت کے حساب سے اس کو ڈی میرٹ پوائٹنس دیے جائیں گے۔ابھی تک کھیل کے دوران ایسی غلطیوں کے لئے کھلاڑی پر جرمانہ عائدکیا جاتا ہے جو چھوٹی غلطیوں جیسے امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے یا گالی گلوچ کرنے پر یہ سزا اب بھی برقرار رہیگی۔لیکن اب پوائٹنس کی بنیاد پر اگر کھلاڑی اس طرح کی غلطیاں بار بار دہراتا ہے تو اسے بطور سزا معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔آئی سی سی نے ڈی آر ایس میں بعض تبدیلیوں کی بھی تصدیق کی ہے۔ اس تبدیلی سے ایل بی ڈبلیو کے ناٹ آؤٹ فیصلوں کو تبدیل کرنا مزید آسان ہوجائیگا۔آن فیلڈ امپائر کے ایل بی ڈبلیو فیصلے کو ٹی وی کے امپائر سے تبدیل کروانے کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ گیند کم سے کم اسٹمپ کے کسی بھی حصے کو لگ رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT