Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضامن روزگار اسکیم کے تحت دیہاتوں میں کام کروائیں

ضامن روزگار اسکیم کے تحت دیہاتوں میں کام کروائیں

ونپرتی ضلع کلکٹر کا دورہ چٹیال اور ہدایت
ونپرتی /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضامن روزگار اسکیم کے تحت دیہاتوں میں ضرورت شدہ کاموں کو کروانے ونپرتی ضلع کلکٹر شیویتا مہنتی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج پلے پرگتی پروگرام کے تحت ضلع کلکٹر نے ونپرتی منڈل کے چٹیال دیہات کا دورہ کیا ۔ سب سے گرام پنچایت دفتر میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کی سماعت کی اور ضامن روزگار اسکیم کے تحت کون کون مزدوری کر رہے ہیں کہہ کر گاؤں والوں سے سوال کیا اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہر خواہشمند مزدور کو مزدوری فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر دیہات کے عوام نے بیت الخلاء کے تعمیر شدہ بل بینڈنگ ہونے کی شکایت کی ۔ اس پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ونپرتی ضلع میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے اپ لوڈ کیا گیا اور اس میں اب تک ایک کروڑ روپئے منظور ہوتے ہیں ۔ باقی رقم 2 ماہ میں آنے کی امید ظاہر کی اور ہر بیت الخلاء تعمیر کرنے والوں کو ضرور بل ادا کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چنیال دیہات میں 499 بیت الخلاء منظور ہوئے ہیں اس میں صرف 81 افراد ہی تعمیر کئے ہیں ۔ باقی لوگ جلد از جلد تعمیر کروانے کی پہل کی اور کلکٹر نے فیلڈ آفیسر کو ہدایت دی کہ انفرادی بیت الخلاء تعمیر کرنے والے افراد کو ریت کی فراہمی میں سستی و کاہلی نہ برتنے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر اس دیہات کے آنگن واڑی سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں موجودہ چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین سے بات کی اور سنٹرس میں حاضری رجسٹری کا معائنہ کیا اور صحیح طور پر حاضری رجسٹر نہ رکھنے پر آنگن واڑی کارکن پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے آنگن واڑی سنٹر کے بچوں کا وزن معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ونپرتی منڈل اسپیشل آفیسر بالاکرشنا ، ضلع ہیلت آفیسر ملکارجنا تحصیلدار پانڈو نائیک ، ایم پی ڈی او ناگا ششادھری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT