Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ضامن روزگار پیشہ وارانہ کورسیس کی مفت تربیت

ضامن روزگار پیشہ وارانہ کورسیس کی مفت تربیت

مسلم سیوا کا اعلان ، 25 اگست سے نئے بیاچ کا آغاز
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( راست ) : مسلم سیوا حیدرآباد کی جانب سے دسویں یا انٹر پاس بیروزگار نوجوانوں جن کی عمر 18 تا 30 سال کے درمیان ہو ، فیلڈ انجینئر ، ایرکنڈیشننگ ، ریفریجریٹر ، واشنگ مشین ریپرینگ کورس کی مفت ٹیکنیکل ٹریننگ مع دوپہر کے لنچ کے ساتھ بیاچ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا ۔ یہ کورس ایک ماہ پر مشتمل ہے امیدواروں سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد سند کے علاوہ قابل امیدواروں کو ہندوستان کی مشہور کمپنیوں جیسے آئی ایف بی ، وولٹاس ، ورلپول میں روزگار فراہم کرنے کی مساعی کی جائے گی ۔ بیروزگار اور دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ اس ٹریننگ میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 16 اگست تک مسلم سیوا سنٹر پلر نمبر 46 ریتی باولی ، بالائی منزل ، فائین فیر سوپر مارکٹ مہدی پٹنم سے راست اپنے درخواستیں معہ بائیو ڈاٹا ، ایس ایس سی ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ یا آمدنی کے صداقت ناموں کی فوٹو کاپیوں اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848057519 ۔ 9059216541 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT