Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ضامن روزگار کورسیس میں داخلے، تجارتی فروغ پر سمینار ، نوجوانوں کے لیے زرین موقع

ضامن روزگار کورسیس میں داخلے، تجارتی فروغ پر سمینار ، نوجوانوں کے لیے زرین موقع

حیدرآباد۔26جولائی (سیاست نیوز) جامعہ عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈسوشل سائنسس کیا جانب سے انگلش لینگویج ٹریننگ سنٹر میں 10روزہ انگریزی زبان میں مہارت اور موصلاتی زبان کے علاوہ عوامی تبادلۂ خیال کی تربیت کا مختصر مدتی کورس شرو کیا جا رہا ہے اس کورس میں 12ویں جماعت کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہوں گے اور 7 اگسٹ سے شروع ہونے والے ان تربیتی کلاسس کے اوقات کار 2تا4بجے شام ہوں گے۔ اس کورس میں داخلہ کے علاوہ دیگر معلومات کیلئے فون نمبر 040-27098453 پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے یا ای میل : [email protected] پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔
٭٭ اسٹارٹ اپ لرننگ پروگرام کے زیر اہتمام سی ای او‘ معاون بانی ادارہ‘ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کے علاوہ قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے 6ماہ کا طویل مدتی کورس شروع کیا جا رہا ہے اور اس کورس میں نوجوانوں کو ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں اہل بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کورس میں داخلہ کیلئے انٹر کامیاب ہونا لازمی ہے اور اس کورس کیلئے درخواستیں آن لائن حاصل کرنی ہوگی جو کہ [email protected] پر ای میل کرتے ہوئے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کورس کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا اور مارچ تک کلاسس جاری رہیں گی۔ اس کورس میں منتخبہ 150نوجوانوں کو داخلہ دیا جائے گا۔
٭٭ شہر حیدرآباد میں تجارتی فروغ اور مواقع کے سلسلہ میں tradehyd.com کی جانب سے ایک روزہ سمینار 28جولائی کو جیواتھی ہاؤز روڈ نمبر 36 جوبلی ہلز میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایاجاتاہے کہ trade.com کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس سمینار میں صنعتی ادارے ‘ ای کامرس او ر ایم ایس ایم ای میں موجود مواقعوں کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایاجائے گا۔ اس سمینار سے استفادہ کرتے ہوئے تجارتی فروغ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ جو کہ تجارتی شعور کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT