Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضامن روزگار کے کاموں کا معائنہ

ضامن روزگار کے کاموں کا معائنہ

کریم نگر /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) روزگار طمانیت پروگرام میں کام کرنے والے مزدوروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ منگل کو پیگڈاپلی منڈل مستقر میں جاری روزگار طمانیت کے کاموں کا کلکٹر نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مزدوروں سے ان کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ شدت کی دھوپ کے مدنظر ، لو سے محفوظ رہنے احتیاطی اقدامات کرنے صبح کے ساعتوں میں کام شروع کرنے اور دھوپ میں شدت پیدا ہونے سے قبل مکمل کریں ۔ کاموں کے مقامات پر ٹینٹ کا انتظام کرنے ، پینے کے پانی ORS پیاکٹس دستیاب رکھنے اور مزدوروں کو اپنے اپنے گھروں میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعیر کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی ۔ حکومت کی جانب سے سرکاری بلوں کی ادائیگی کی جائے گی ۔ منڈلوں میں تعمیر کئے جارہے گوداموں کے تعمیری کاموں کا کلکٹر نے معائنہ کیا ۔ اس پروگرام میں ڈواما پی ڈی وائی وی گنیش ، پیگڈاپلی تحصیلدار ایم پی ڈی او، عوامی نمائندے و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT