Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ضبط شدہ گاڑیوں کا 22 مئی کو ہراج آر ٹی سی ڈپوز میں گاڑیوں کے ڈھیر

ضبط شدہ گاڑیوں کا 22 مئی کو ہراج آر ٹی سی ڈپوز میں گاڑیوں کے ڈھیر

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے عہدیداروں کی طرف سے ان کے احاطے سے ضبط شدہ گاڑیاں ہٹانے کے لیے لکھے گئے سخت مکتوب پر اقدام کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ضبط شدہ گاڑیوں کا 22 مئی کو ہراج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی حکام نے فروری میں اپنے سخت مکتوب میں کمشنر ٹرانسپورٹ پر زور دیا تھا کہ شہر کے 25 ڈپوز میں پڑی غیر مستعملہ گاڑیاں فوری ہٹائی جائیں ۔ آر ٹی سی حکام نے کہا کہ ٹرانسپورٹ حکام نے قواعد کی خلاف ورزیوں پر ضبط شدہ سینکڑوں گاڑیاں آر ٹی سی ڈپوز میں ڈال رکھی ہیں ۔ آر ٹی سی نے گاڑیوں کے مالکین کو نوٹسیں جاری کی ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد زون میں 25 ڈپوز ہیں اور بسوں کی تعداد 3 ہزار پانچ سو سے زیادہ ہے ۔ ایک ڈپو پر بیک وقت 150 بسیں ٹہرتی ہیں ۔ نئی بسیں ٹہرانے کے لیے تک جگہ نہیں رہتی ۔ ڈپوز کے اندر جگہ نہ ہونے سے آر ٹی بسیں باہر پارک کی جاتی ہیں ۔ ضبط شدہ گاڑیوں کے ڈھیر کی وجہ سے رانی گنج ، مہدی پٹنم ، فلک نما ، کوکٹ پلی اور دوسرے ڈپوز پر بسوں کو ٹھہرانے میں مشکل ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT