Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’ضرورت مندوں کی مدد کرنا بھی عبادت ہے ‘‘

’’ضرورت مندوں کی مدد کرنا بھی عبادت ہے ‘‘

عادل آباد۔ 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضرورت مند افراد کی مدد کرنا بھی ایک عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے مستقر عادل آباد کے RIMS دواخانہ میں صفا بیت المال کی جانب سے ایمرجنسی ایمبولینس سرویس کے افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں کیا۔ ضلع کلکٹر نے اپنے خطاب میں بیمار افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیمار فرد سے کہیں زیادہ اس کے افراد خاندان پریشان ہوا کرے تاکہ وہ جلد از جلد اپنے فرائض کو کسی دوسرے مقام دواخانہ منتقل کرتے ہوئے علاج و معالجہ کی سہولت پہنچا سکے۔ اس موقع پر موصوف نے صفا بیت المال کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مفت ایمبولینس سرویس خدمات کی پیشرفت کو ایک تاریخی کارنامہ قرار دیا اور اس اجلاس میں موجودہ RMS ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک کو RIMS کے احاطہ میں ایمبولینس سرویس رکھنے کی ہدایت دی۔ قبل از مولانا محمد غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال، مفتی عبدالمعز شاستری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے بھی اپنے خطاب میں خدمت خلق پر تفصیلی بات کرتے ہوئے ایک انسان کو دوسرے انسان کی مدد کرنے پر زور دیا۔ سائنس کے ترقی یافتہ دور میں انسان جہاں دولت کے پیچھے دوڑ رہا ہے، وہیں صفا بیت المال کے تحت بلاکسی مذہب و ملت اور تفریق کے انسان کی خدمت کرنے اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اس تقریب کی کارروائی مولانا اکبرالدین حسامی نے چلالی جبکہ مولانا اسلام الدین امام و خطیب مسجد عثمانیہ، مولانا عبدالرحیم، مولانا قمر، مولانا رمضانی کے علاوہ مسٹر نریش جوشی گورنمنٹ ایڈوکیٹ، صفا بیت المال عادل آباد صدر، مسٹر محمد یونس سونی بھی موجود تھے۔ مستقر عادل آباد کے عوام کے تعاون سے 4 لاکھ 38 ہزار روپئے کی ایمبولینس فراہم کی گئی جو صرف ایندھن اور ڈرائیور اُجرت پر مستقر عادل آباد کے RIMS دواخانہ سے کسی دوسرے شہر کے دواخانہ مریضوں کو علاج کی غرض سے منتقل کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT