Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ضعیف خاتون کے قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار

ضعیف خاتون کے قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار

مسروقہ مال ضبط ، ٹاسک فورس اور عنبر پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /18 ستمبر (سیاست نیوز) عنبرپیٹ پولیس اور ٹاسک فورس ایسٹ زون نے ایک مشترکہ کارروائی میں عنبرپیٹ میں پیش آئے ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث تین افراد بشمول آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ، ڈاکٹر اے رویندر نے بتایا کہ /15 ستمبر کی شام 33 سالہ پی مدھو ساکن آزاد نگر ، علی کیفے عنبرپیٹ نے آٹو ڈرائیور شیخ شریف اور ایک ساتھی جی سری راملو کی مدد سے 60 سالہ ضعیف خاتون ایم سگنا کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا اور مکان میں موجود طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ ڈاکٹر رویندر نے بتایا کہ مقتولہ سگنا وظیفہ یاب تھی اوروہ ونستھلی پورم میں واقع کوآپریٹیو بینک سے وظیفہ حاصل کرنے کیلئے اکثر شیخ شریف کے آٹو میں جایا کرتی تھی ۔ شیخ شریف کو سگنا کی جانب سے بینک سے نکالے جانے والے روپئے اور مکان میں موجود طلائی زیورات کا اندازہ ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے ساتھی پی مدھو جو سابق میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے کی مدد سے ضعیف خاتون کو لوٹ لینے کا منصوبہ تیار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ /15 ستمبر کو سگنا کی بیٹی ایم رادھیکا جو خانگی ملازم ہے کی مکان میں عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ ملزمین خود کو سیوریج  بورڈ کے ڈرینیج صفائی مزدور ظاہر کرتے ہوئے مکان میں داخل ہوگئے اور سگنا کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور مکان میں موجود طلائی زیورات ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرکے مقام واردات سے فرار ہوگئے ۔ شام کو سگنا کی بیٹی مکان لوٹنے پر قتل کی اطلاع ملنے پر اس نے عنبرپیٹ پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی گئی تھی ۔ ٹاسک فورس اور عنبرپیٹ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مدھو ، شیخ شریف اور جی سری راملو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء کو برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT