Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ضعیف خواتین کے گلے سے چین چھیننے کے واقعات

ضعیف خواتین کے گلے سے چین چھیننے کے واقعات

سائبرآباد پولیس کی چوکسی کے باوجود واقعات برقرار
حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میں پولیس کی سخت چوکسی کے باوجود سارقوں اور رہزنوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں نامعلوم سارقوں نے ایک ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ این جی اوز کالونی میں 65 سالہ کے منوہری کے گلے سے نامعلوم افراد نے تقریباً 4 تولہ طلائی چین چھین لیا ۔ منوہری نامی ضعیف خاتون تنہا تھی کہ ایک اجنبی اس کے قریب آیا اور چین چھین لیا ۔ جبکہ اس کے انتظار میں ایک اور اجنبی موٹر سائیکل پر سوار موجود تھا ۔ سرور نگر کے علاقہ میں بھی 42 سالہ خاتون لکشمی کے گلے سے 4 تولہ طلائی چین چھین لی گئی ۔ یہ خاتون اپنے مکان کے صحن میں آرام کر رہی تھی کہ دو نامعلوم افراد آئے اور اس کے گلے سے چین  چھین کر غائب ہوگئے ۔ خاتون کی شکایت پر سرورنگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں جرائم بالخصوص خواتین کے خلاف جرائم پر قابو پانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور نئے آلات و ٹکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے ۔ باوجود اس کے ایسے واقعات کا پیش آنے سے پولیس کی کارکردگی اور موجودگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT