Sunday , April 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلعی عدالت کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

ضلعی عدالت کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

کریم نگر۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کی عدالتوں میں جونیر اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے 2014کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کو تحریری امتحان کے لئے ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے۔ ان امتحانات کے لئے عدالت انتظامیہ کی جانب سے تیاری شروع کی جانے کی اطلاع ہے۔2014 میں اسوقت کے جج ناگا مورتی شرما نے ملازمتوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس میں اسٹینو، پراسیس سرور ٹائپسٹ کاپسٹ، فیلڈ اسسٹنٹ اور اگزامینر کے بشمول اٹینڈر کی مخلوعہ جائیدادیں تھیں اور کئی بے روزگار امیدواروں نے اٹینڈر کیلئے بارہ ہزار اور جونیر اسسٹنٹ کیلئے14 ہزار درخواستیں داخل کی تھیں۔ ہال ٹکٹ بھی تقسیم کئے گئے تھے لیکن ٹیٹ کا امتحان اسی دن رہنے کی وجہ یہ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ اب تک امتحان معرض التواء میں ہی ہے۔ اٹنڈر کے پوسٹ کے لئے روزانہ 300 کے حساب سے دو ماہ تک انٹرویو لئے گئے تھے لیکن ہائی کورٹ نے اٹنڈر کی جائیدادوں کو رد کردیا تھا اس کے ساتھ جونیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات روک دیئے گئے۔ اب ضلع جج کی کاوش پر ہائی کورٹ نے تقررات کی اجازت دی ہے۔ سابق میں جن امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں ان کا تحریری امتحان ہوگا۔ امتحانی مرکزی اور تاریخ امتحان کے تعلق سے ہال ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT