Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلعی کانگریس کمیٹی 3 اقلیتی قائدین کو نمائندگی

ضلعی کانگریس کمیٹی 3 اقلیتی قائدین کو نمائندگی

نظام آباد:7؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی کے احکامات پر کانگریس پارٹی سے وابستہ تین اقلیتی سرگرم قائدین کو عہدہ فراہم کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے کانگریس بھون نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قدرت اللہ خان افسر کو ضلع کانگریس کے جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ان کے علاوہ محمد عبدالجلیل کو ضلع کانگریس سکریٹری اور محمد ذاکر حسین کوآرگنائزنگ سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ نو مزد قائدین پارٹی پروگراموں میں ہمیشہ کی طرح شرکت کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے حکومت کیخلاف چلائے جانے والے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ نو نامزد قائدین نے صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان ، کانگریس فلور لیڈر میونسپل کارپوریشن نظا م آباد ایم اے قدوس، اربن کانگریس انچارج مہیش کمارگوڑ و دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر اربن کانگریس کے انچارج مہیش کمارگوڑ ، کانگریس فلور لیڈر ایم اے قدوس ، ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر سمیر احمد ، سابق صدر ضلع وقف کمیٹی ایم اے ماجد ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT