Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع آر ٹی سی موظف ملازمین کا مہا سبھا پروگرام

ضلع آر ٹی سی موظف ملازمین کا مہا سبھا پروگرام

میدک۔26ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب نواب علی خان نائب صدر ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن موظف ملازمین نے بتایا کہ 3جنوری 2016ء کو ضلع آر ٹی سی موظف ملازمین کا مہا سبھا پروگرام میدک کے تلنگانہ بھون میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ ‘ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی ‘ رکن لوک سبھا میدک مسٹر پربھاکر ریڈی ‘ صدر تلنگانہ آر ٹی سی موظف ملازمین اور جنرل سکریٹری مسرز محمد رحمن صوفی ‘ بی وی کوٹیا کی شرکت ہوگی ۔ جناب نواب علی خان نے کہا کہ مہمان قائدین سے موظف ملازمین آر ٹی سی کے حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے اپیل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موظف ملازمین کو ریاستی حکومت نے پلیویلگو ‘ ایکسپرس سروسدن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT