Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع ایس پی کا تانڈور دورہ اور شرح جرائم کا جائزہ

ضلع ایس پی کا تانڈور دورہ اور شرح جرائم کا جائزہ

تانڈور۔ 17 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ رما راجیشوری ایس پی ضلع رنگاریڈی نے تانڈور کا دورہ کیا اور یہاں جرائم کی شرح کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر تانڈور میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری کا انتظار ہے۔ یہاں ٹریفک سگنل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ Integretted Control Challan System کی تجویز حکومت کو روانہ کردی گئی ہے جو پورے ضلع رنگاریڈی میں لاگو ہوگی۔ چالان کی رقم شہر کے کسی بھی می۔ سیوا کے ذریعہ آن لان بھر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس کے 3 ارکان بلدیہ کے خلاف مقدمہ کا مطالبہ کرنے کے بعد ہی ان کی گرفتاری پر غور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT