Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ضلع جموئی میں ماویسٹوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ

ضلع جموئی میں ماویسٹوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ

جموئی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سیکوریٹی فورسیس نے بہار کے ضلع جموئی کے جنگل میں ماویسٹوں کے تربیتی کیمپ کو تباہ کردیا ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ( آپریشن ) مسٹر ڈی این پانڈے نے بتایا کہ کمار ترائی گاؤں کے قریب گھنے جنگلات میں سی پی آئی ( ماویسٹ ) کے خلاف تلاشی مہم چلائی گئی ۔ جہاں پر آج صبح سیکوریٹی فورسیس سے ماویسٹوں کے ایک ٹریننگ کیمپ نظر آنے پر تباہ کردیا گیا۔ تاہم کیمپ میں موجود سینکڑوں ماویسٹ اپنے ہتھیاروں کے ساتھ جنگل میں فرار ہوگئے ۔ جب کہ کیمپ سے یونیفارمس ، بیلٹ ، جوتے ، میگزین ، ادویات ، پارٹی لٹریچر ضبط کرلیا گیا ۔ ایک سیکوریٹی فورس سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، بلیک کیاٹ کمانڈوز ، ایس اے پی ، اور ضلع پولیس پر مشتمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT