Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع رنگاریڈی میں غیر مسلمہ اسکولس کو فوری بند کرنے کی ہدایت

ضلع رنگاریڈی میں غیر مسلمہ اسکولس کو فوری بند کرنے کی ہدایت

سرکاری اسکولس کی مرمت کی تجویز، ضلع پریشد کا جنرل باڈی اجلاس ، وزیر مہیندر ریڈی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی میں غیر مسلمہ خانگی اسکول کو فوری بند کردینے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلمہ خانگی اسکول کی من مانی پر عوام سے کئی شکایتیں وصول ہورہی ہیں ۔ضلع رنگاریڈی ضلع پرجا پریشد جنرل باڈی اجلاس کے دوران اراکین ضلع پریشد کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی ، ضلع رنگاریڈی ضلع پرجا پریشد جنرل باڈی اجلاس شریمتی پی سنیتا مہیندر ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ، اس اجلاس میں مسٹر پی مہیندر ریڈی کے علاوہ ارکان اسمبلی ارکان کونسل ، ضلع کلکٹر مسٹر رگھویندر راؤ ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ضلع پریشد کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سال 2016 میں دسویں جماعت میں سرکاری اسکول سے شاندار کامیابی حاصل کرنے والوں طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز صدر نشین ضلع پریشد نے شروع کیا ۔ اس موقع پر اجلاس میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سرکاری عہدیدار اپوزیشن جماعت کے ہیں اور اراکین نے صرف اور صرف عہدیداروں کو نشانہ بناتے گئے ۔ ضلع پریشد میں ارکان کی تعداد ٹی آر ایس کی زیادہ ہے ۔ اس لیے اجلاس میں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ۔ اس اجلاس میں سرکاری اسکول ، آنگن واڑی سنٹر کی خستہ حال عمارتوں کو فوری طور پر تعمیر کرنے اور بالکل بوسیدہ عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے نئی اسکول بلڈنگ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں ایسے کتنے اسکول اور آنگن واڑی سنٹرس کی خستہ حالت میں ہیں ان کی فوری طور پر یم ای او اور پنچایت راج انجینئر کے ذریعہ مرمت کروائی جائے گی اور فوری طور پر بوسیدہ عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے نئے بلڈنگ تعمیر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کسانوں کے تعلق سے برقی ، تخم اور دوسری سہولت کے تعلق وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کسان اپنی ذمہ داری کے ساتھ اس کو پورا کریں ۔ اس موقع پر صدر نشین ضلع پریشد نے عہدیداروں سے کہا کہ جو بھی سوالات اور شکایتیں وصول ہوئی ہیں ان سب یکسوئی کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں ، خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی جائے فوری طور پر کام کا آغاز کریں ۔ آئندہ اجلاس تک تمام مسائل کی یکسوئی کرنے کی سخت ہدایت دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT