Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ضلع رنگاریڈی کلکٹر آفس لکڑی کا پل میں مہب آتشزدگی

ضلع رنگاریڈی کلکٹر آفس لکڑی کا پل میں مہب آتشزدگی

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کلکٹر آفس واقع لکڑی کا پُل میں آج مہب آتشزدگی کا واقع پیش آیا جس میں ویڈیو کانفرنس ہال جلکر خاکستر ہوگیا۔ آج دوپہر اچانک پہلی منزل پر واقع کانفرنس ہال میں وہاں کے عملے نے دھواں نکلتا ہوا دیکھا اور کچھ ہی دیر میں آگ نے کانفرنس ہال کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ شہر سے وابستہ دو فائر انجنس کو طلب کیا گیا اور دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔اس واقع کے بعد کلکٹر آفس میں سنسنی پھیل گئی اور وہاں کے ملازمین کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا ۔ سیف آباد پولیس نے بتایا کہ یہ شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقع پیش آیا ہوگا ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو بھی جائے حادثہ پر طلب کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT