Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع رنگاریڈی کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے منصوبہ عمل کی تیاری

ضلع رنگاریڈی کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے منصوبہ عمل کی تیاری

تانڈور /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں 11 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ لاری پارکنگ مقام پر دفتر بلدیہ کی مجوزہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 3.50 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔ ضلع رنگاریڈی میں آبی قلت کو دور کرنے کیلئے ریاستی حکومت کے منصوبہ کا اعلان کیا ۔ جس پر 10 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ مشن بھاگیرت کے تحت انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ضلع کی ترقی کیلئے جملہ 2 ہزار کروڑ روپئے کی منظوری کا اعلان کیا ۔ تانڈور میں مسلم طلباء و طالبات کیلئے رہاشی اسکول کے مجوزہ پروگرام پر 4.50 کروڑ روپئے کی منظوری کا اعلان کیا ۔ یہاں منعقدہ جلسہ عام میں ڈائرکٹر پی مہیندر ریڈی ڈائرکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بلدیہ تانڈور کے تحت بائی پاس سڑکوں کی تعمیر کیلئے تلنگانہ حکومت نے 80 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں جونئیر کالجوں کی ذاتی عمارت جدید کی تعمیر کیلئے حکومت 4.50 کروڑ روپئے خرچ کرے گی ۔ انہوں نے بشیر آباد منڈل اور یالال منڈل میں جونئیر کالج کے آغاز کی منظوری کا اعلان کیا ۔ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب شہریوں کیلئے کوارٹرس تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس پر وہ اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 5 لاکھ روپئے جاری کریں گے ۔ چنچولی روڈ پر موجود بیل بازار کے احاطہ میں رعیتوں بازار کی منظوری کا اعلان کیا ۔ اس پر 85 لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ تانڈور شہرمیں مختلف بلدی امور ڈرین ، سڑکوں کی مرمت ، واٹر پائپ لائین کی تنصیب کیلئے جملہ 2.50 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس کا انہو ںنے مختلف بلدی حلقوں میں سنگ بنیاد رکھا ۔ مشن کاکتیہ کے تحت دوسرے مرحلہ میں ضلع میں 160 کروڑ روپئے کے کاموں کا آغاز ہوگا ۔ واٹر گرڈ اسکیم پر ضلع میں 2 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ محترمہ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سید ساجد علی وائس چیرمین وغیرہ پروگرام میں شریک تھے ۔ حاجی عبدالاحد مالک صمد فنکشن پیالیس تانڈور کو مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور کا صدر منتخب کیا گیا ۔ مسلم مجلس مشاورت کے ارکان کے متفقہ طور پر اس انتخاب کا اعلان یا ۔ شہریوں نے حاجی احد کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT