Tuesday , April 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع سرسلہ میں ایس ایس سی کے 39 مراکز

ضلع سرسلہ میں ایس ایس سی کے 39 مراکز

گمبھی راؤ پیٹ۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ سرسلہ ضلع بھر میں 39 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 6 امتحانی مراکز ایسے ہیں جہاں پر گزشتہ نا کام ہونے والے طلباء امتحان لکھیں گے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رادھا کرشنا نے نمائندہ سیاست کو بتلائی۔ وہ یہاں امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد ان سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال حال 7,369 طلباء شریک امتحان رہیں گے جن میں 563 طلباء ایسے ہیں جو گزشتہ امتحان میں نا کام ہوچکے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT