Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع سنگاریڈی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا پرامن آغاز

ضلع سنگاریڈی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا پرامن آغاز

سنگاریڈی /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی میں آج دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا پرامن طور پر آغاز عمل میں آیا ۔ جس میں جملہ 20428 طلباء و طالبات کے منجملہ 20380 طلباء و طالبات نے شرکت کی جبکہ صرف 48 طلباء و طالبات امتحان میں غیر حاضر رہے ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے مانک راج نے شہر سنگاریڈی کے تین امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اسی طرح ضلع ڈی ای او سنگاریڈی چندرا کلا نے ضلع کے 8 امتحانی مراکز ضلع سطح کے آبزرور آفیسر نے 7 امتحانی مراکز اور فلائنگ اسکوائڈ آفیسرس نے ضلع بھر کے 27 مقامات پر قائم دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ اس طرح جملہ 45 امتحانی مراکز کا جائزہ لیا گیا ۔ ضلع ڈی ای او چندرا کلا کے بموجب ضلع میں نقل نویسی کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT