Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع سنگاریڈی کے تحصیلداروں کے تبادلے

ضلع سنگاریڈی کے تحصیلداروں کے تبادلے

سنگاریڈی۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے ضلع سنگاریڈی کے تحصیلداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ رامچندرا پور تبادلہ عمل میں آیا۔ گوردھن تحصیلدار کندی کو سنگاریڈی تحصیلدار کی حیثیت سے زائد ذمہ داری سونپی گئی۔ وائی وی گیری پٹن چیرو تحصیلدار کو امین پور تحصیلدار کی حیثیت سے زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح کونڈا پور میں برسر خدمت نائب تحصیلدار راملو کو امین پور نائب تحصیلدار کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں آیا۔ امین پور نائب تحصیلدار سری سیلم کا تبادلہ کرتے ہوئے کونڈا پور تحصیلدار کی حیثیت سے تعیناتی عمل میں آئی۔ متبدلہ تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں۔

مزدور لڑکا برقی شاک سے ہلاک
مٹ پلی۔/23 نومبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی اے ایس آئی نارائنا بابو کے مطابق کل بورویل تنصیب مشین سے لدی لاری میں سوار رام چکاپیٹ سے آتما کور براہ آتما نگر بائی پاس سڑک سے جارہے ایک لڑکا جو چھتیس گڑھ کا متوطن مارگم منگالو(20) لاری کے اوپری حصہ میں بیٹھا ہوا تھا 11کے وی برقی تاروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی پولیس کی جانب سے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT