Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عہدیداران کو وقت کی پابندی کی ہدایت

ضلع عہدیداران کو وقت کی پابندی کی ہدایت

کریم نگر میں ڈائیل یوور پروگرام سے نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عہدیداران ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کو مقررہ وقت صبح 10 بجے حاضر رہنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عہدیداران پر پیر کو منعقد کئے جانے والے ڈائیل یوور کلکٹر پرجا وانی پروگرام کو لازمی طور پر شرکت کریں اور جو عہدیداران شرکت کرنے سے قاصر ہے ان کو قبل از وقت اجازت لینے کی ہدایت کی ۔ منگل کو منعقد کئے جانے والے گراما سندرشنا پروگرام میں قدیم کنووں کی مٹی سے بھرنتی کریں ۔ قدیم و خستہ حالت کے مکانات کو مالک مکان سے اجازت لیکر منہدم کریں ۔موضع کو صاف ستھرا رکھیں ۔ اس موقع پر سلطان آباد منڈل کے موضع کو دورپاکا سے راجہ گوڈ نے کہا کہ اس موضع میں قدیم کنواں ہے اس کو مٹی سے بھردینے کی خواہش کی ۔ کورٹلہ سے ایک شخص نے فون کے ذریعہ کہا کہ ایم آر او دفتر کے پاس واقع اراضی حکومت سے زراعت کرنے کے مقصد سے مقامی افراد کو مختص کئے جانے پر اس اراضی میں کاشت نہیں کی جارہی ہے ۔ یہ اراضی کو حکومت واپس لیکر گھروں کیلئے جگہ مختص کرنے کی خواہش کی ۔ اس کے جواب میں ضلع کلکٹر نیتحقیقات کرواکر ضروری کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ راماگنڈم سے ایٹیا نامی شخص نے کہا بی سی کارپوریشن سے 2013-14 میں روزگار کیلئے قرض حاصل کیا لیکن قرض کی سبسیڈی منظور نہیں ہوئی ۔ جواب میں کلکٹر نے کہا کہ 618 افراد کو قرض کی منظوری کی گئی ۔ ان تمام کو بھی کمشنر سے رعایت یا سبسیڈی کی منظوری نہیں ہوئی منظوری ہونے کے فوری بعد دی جائے گی ۔ ویملواڑہ سے محمد یوسف نے کہا کہ مکان کیلئے 7000 روپئے ہاوزنگ کارپوریشن کو ادا کئے گئے ۔ یہ رقم واپسی کیلئے خواہش کی ہے ۔ کلکٹر نے کہا کہ اس کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ پاورپلی موضع کے سرپنچ کو کارروائی کرنے اس موضع کے متوطن فرد نے فون کے ذریعہ خواہش کی ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو و ضلع عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT