Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع محبوب نگر میں منی حج ہاؤز کا مطالبہ

ضلع محبوب نگر میں منی حج ہاؤز کا مطالبہ

محبوب نگر۔28اکٹوبر ( فیاکس) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں نے جمیع شعرائے کرام و دردمندان ملت کی جانب سے اپنے پیام میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تلنگانہ ضلع محبوب نبر جو اپنی وسعت میں دیگر اضلاع سے زیادہ رقبہ کا حامل ہے اوریہاں دیگر اضلاع سے زیادہ منڈل موجود ہیں ۔ وہاں برادران اسلام کی سہولت کیلئے جلد منیحج ہاؤز کی منظوری دے جس طرح کے سدی پیٹ جو میدک ضلع کے تحت ایک تعلقہ ہے وہاں پر وزیرتلنگانہ و ایم پی کی مساعی سے منی حج ہاؤز کی تعمیر کیلئے منظوری دی جاچکی ہے ۔ قبل ازیں بھی منی حج ہاؤز کے قیام کیلئے نمائندگی کی جاچکی ہے ۔ مگر ضلع کے سیاسی و ملی قائدین کی عدم دلچسپی سے اس کو منظوری حاصل نہ ہوسکی ۔ موصوف نے مزید اپنے پیام میں کہا کہ ضلع کے سیاسی و ملی قائدین تعلقہ مسٹر و ارکان اسمبلی کو متحرک کرتے ہوئے اس کو عملی جامعہ پہنائیں ‘ اس طرح کی عمل آوری سے حجاج کرام کو بڑی سہولت حاصل ہوگی ۔ امید ہے کہ حکومت تلنگانہ جو مسلمانوں سے نرم گوشہ رکھتی ہے ضرور اس اہم مسئلہ پر توجہ دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT