Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہمناآباد میں جلسہ عام

ہمناآباد میں جلسہ عام

بیدر۔25؍مارچ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مکتب ابوہریرہ ؓبی بی گلی ہمناآباد کا جلسہ عام بتاریخ 27مارچ بروز اتوار بعد نماز عشاء ٹھیک 8-30بجے بمقام روبرو الامین اسکول بی بی گلی ہمناآباد میں بعنوان ’’مکاتب کی اہمت اور ہماری ذمہ داری‘‘ منعقد کیا جارہا ہے حضرت مولانا محمد فیاض الدین صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم ہمناآباد خلیفہ مجاز حضرت قطب دکن ؒ اودگیر جلسہ کی صدارت فرمائیں گے الحاج محمد عبدالمجید خان صدر مسلم ویلفر اسو سی ایشن ہمناآباد سر پرستی فرمائیں گے حافظ محمد شمس الدین نوری امام و خطیب مسجد بلال ؓجلسہ کی نگرانی فرمائیں گے مولانا محمد صلاح الدین حقانی خطبئہ استقبالیہ پیش کریں گے ،مولانا محمد شعیب صاحب قاسمی سرپرست مکاتب دینیات ریاست تلنگانہ وآندھرا ، مولانا سید عاصم صاحب قاسمی مدرس دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور، مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر ،مولانا محمد تصدق ندوی بانی ومہتمم جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ ،الحاج محمد الیاس سیٹھ باغبان صدر جمعیت باغبان کرناٹک، مہمامانِ خصوصی ہونگے مولانا مفتی محمد سہیل عاطف قاسمی جلسہ کی نظامت فرمائیں گے مولانا محمد خرم صاحب حقانی کلمات تشکر پیش کریں گے، انشاء اللہ مکتب کے طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا حافظ عبدالمجیب اور مولوی عبدالرحیم نے برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علماء کے خطابات سے استفادہ کی درخواست کی ہے خواتین کیلئے بھی پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT