Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع محبوب نگر کے جملہ 161 عازمین حج کا انتخاب

ضلع محبوب نگر کے جملہ 161 عازمین حج کا انتخاب

محبوب نگر ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمدعبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب ضلع محبوب نگر سے حج 2016 ء کیلئے جملہ 999 عازمین نے درخواست فارمس داخل کئے تھے ۔ 22 مارچ کو حج ہاوز نامپلی میں جو قرعہ اندازی انجام دی گئی اس میں ضلع کے صرف 25 عازمین حج ہی منتخب ہوئے ۔ افتخار ، محمد رفیق خان ، عبدالجبار ، شیخ خواجہ حبیب الرحمن ، محمد ابراہیم ، عبدالحاجی ، احمد حسین آصف ، محمد مشتاق ، محمد نعیم الدین خان ، سید خورشید علی شامل ہیں ۔ ضلع محبوب نگر سے پہلے ہی محفوظ زمرہ کے تحت ( یعنی مسلسل چوتھی مرتبہ دینے والے اور 70 سال سے زائد عمر ) عازمین 36 ہیں ۔ جن کا قرعہ کے بغیر انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ اس طرح محبوب نگر سے سال 2016 کیلئے جملہ 161 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب حج کمیٹی کے ذریعے عمل میں آیا ۔ انشاء اللہ یہ تمام عازمین اس سال سعادت حج سے مشرف ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT