Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میں تقررات کیلئے خصوصی ہدایت

ضلع محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میں تقررات کیلئے خصوصی ہدایت

نظام آباد:19؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے ضلع محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میں درکار تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی، ملازمین کے کنٹراکٹ اساس پر تقررات کے خصوص میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کو ہدایت دی ۔ ایم پی کے کویتا نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ ریاست حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح وبہبود، ترقی کیلئے متعارف کردہ اسکیمات پر صد فیصد عمل آوری اور استفادہ کنندگان کو مستفید کرانے ضلع محکمہ اقلیتی بہبود میں مکمل انفراسٹر کچر کی فراہمی ناگزیر ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ محکمہ میں عملہ کی کمی کے باعث حکومتی اسکیمات سے مستحقین کو فائدہ پہنچانے میں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے محکمہ ضلع اقلیتی بہبود میں مکمل طورپر مخلوعہ تمام جائیدادوں کو آئوٹ سورسنگ طرز پر تقررات عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کے کویتا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتی بہبود عہدیداروں کیلئے سرکاری گاڑی مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے تاکہ وہ ضلع بھر میں اقلیتی عوام کے مسائل سے وقفیت حاصل کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار حکومتی اسکیمات سے مستفید کراسکیں۔ اس موقع پر ایس اے علیم قائد ٹی آرایس کے علاوہ نویداقبال صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT