Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میںزرعی قرض کیلئے 12 ہزار کروڑ روپئے منظور

ضلع میدک میںزرعی قرض کیلئے 12 ہزار کروڑ روپئے منظور

سنگاریڈی میں بینکرس کے اجلاس سے وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بینک عہدیداروں کا اجلاس سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ میں ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ہریش راؤ وزیر آبپاشی نے بینک عہدیداروں کی لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اقلیتوں کو دئے جانے والے قرضوں میں بینک کھاتوں میں 50 ہزار فکس ڈپازٹ کرنے پر قرض جاری کرنے کی شکایت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو مقرر کردہ نشانہ کے مطابق فوری طور پر بینک عہدیدار قرض جاری کریں ۔ انہوں نے محکمہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرضوں کی منظوری سے متعلق تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ ضلع میدک میں کسانوں کو 2 ہزار کروڑ روپئے کے زرعی قرضہ جات 21 ستمبر تک جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے ہر طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ موسم خریف میں تخم کی سربراہی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کسانوں کو آسانی کے ساتھ فرٹیلائزر سربراہ کرنے کے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کرنے کے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو آگاہ کریں ۔ کسانوں کو زرعی انشورنس سے متعلق شعور بیدار کیا جائے تاکہ کسی وجہ سے فصلوں کو نقصانات ہوں تو انشورنس رقم حاصل کرسکیں ۔ اس موقع پر پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی ، راجمنی چیرمین ضلع پریشد ، رام لنگاریڈی ، بابو موہن ، چنتاپربھاکر ،مدن ریڈی ، کشٹاریڈی اراکین اسمبلی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT