Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میں بارش کے نقصانات کا جائزہ

ضلع میدک میں بارش کے نقصانات کا جائزہ

سنگاریڈی۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں غیر موسمی بارش، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک وینکٹ رام ریڈی نے جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منڈل اور ڈیویژن سطح کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار یوم سے ضلع میدک میں غیر موسمی بارش و ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے غیر متوقع نقصانات ہوئے ہیں جس سے کسانوں کی کھڑی فصلوں اور مکانات کے منہدم ہونے اور چھتوں کے اُڑ جانے سے شدید نقصان پہنچا تھا جس کی پابجائی کیلئے ریاستی حکومت سے امداد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع کے تحصیلداروں اور محکمہ زراعت، برقی، پنچایت راج و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم ترتیب دیتے ہوئے نقصانات کا بنیادی سطح سے جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اعلیٰ عہدیداروں سے بہتر انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے ضلع میدک میں ہوئے نقصانات کی پابجائی کی کوشش کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ضلع جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے آر ڈی اوز اور تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہتے ہوئے بروقت عوام کی مدد کریں تاکہ حکومت کی نیک نامی متاثر نہ ہوسکے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جے ڈی اے محکمہ زراعت ضلع میدک شری لتا، پراجکٹ ڈائرکٹر ستیہ نارائنا، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر سریندر بابو، لکشمی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT