Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میں لو لگنے سے تین افراد ہلاک، گرمی کا قہر برقرار

ضلع میدک میں لو لگنے سے تین افراد ہلاک، گرمی کا قہر برقرار

سنگاریڈی۔ 13 ؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پا پنا پیٹ سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ راجو پیشہ کے اعتبار سے مزدور تھا وہ حسب معمول پتھر توڑ نے کیلئے پہاڑ پر گیا دھو پ کی تپش اور لو لگنے سے برسر موقع ہلاک ہو گیا ۔ سب انسپکٹرپولیس مسٹر سندیب جائے مقام پہنچ کر نعش کو بعد پنچنامہ بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ کیلئے منتقل کروایا۔ اسی طرح رامائم پیٹ منڈل میں 50 سالہ ملیا جو کہ ایک ڈبہ میں چپل کی دوکان چلاتاتھا۔دھوپ کی لو لگنے سے چکر آکر وہیں پر فوت ہو گیا اس کے ہمراہ بیوی کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں رہتی تھیں۔ کونڈ پور منڈل سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ سائیلو حسب معمول گھر سے نکلاشام گھر واپس نہ پہنچنے پرپتہ چلا کہ قومی شاہراہ پر وہ لو لگنے سے گر کر ہلاک ہو گیا۔مہلوک کے فرزند ما نیا کی شکایت پر پولیس کونڈہ پور کیس درج کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔محکمہ موسمیات کے بموجب ضلع میدک میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکا رڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT