Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع میدک میں ٹی ہریش راؤ کے داخلہ کو روکنے کا انتباہ

ضلع میدک میں ٹی ہریش راؤ کے داخلہ کو روکنے کا انتباہ

ملنا ساگر متاثرین سے انصاف رسانی کا مطالبہ ، ترجمان کانگریس جگاریڈی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و سابق گورنمنٹ وہپ مسٹر جگا ریڈی نے ملنا ساگر کے متاثرین سے انصاف رسانی تک ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ کو ضلع میدک میں گھومنے پھرنے نہ دینے کا انتباہ دیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ کسان ملناساگر کیلئے اراضی دینے ہرگز تیار نہیں ہے ۔ اگر وہ تیار ہوتے تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کرتے ۔ پولیس کو فائر اور بے تحاشہ لاٹھی چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ۔ وزیر آبپاشی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کا منظم کردہ بند پرامن اور کامیاب ہوا ہے جس سے ہریش راؤ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت فائرنگ کرتے ہوئے ڈرا دھمکاکر کسانوں سے زبردستی اراضی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کسان مظالم برداشت کررہے ہیں مگر اپنی اراضی حکومت کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اگر کسانوں سے انصاف نہ کرنے کی صورت میں ہریش راؤ کو ضلع میدک میں آزادانہ طریقہ سے گھومنے پھرنے نہیں دیا جائے گا ۔ مسٹر جگا ریڈی نے کانگریس کے چلو ملنا ساگر پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مایوس اور بدحال کسانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوگی اور ان کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں۔  کانگریس پارٹی متاثرین کے ساتھ ہے کسانوں سے انصاف ملنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔ کانگریس کے چلو ملنا ساگر پراجکٹ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع سے کانگریس قائدین پہونچکر متاثرہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT