Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک کے 34 خوش نصیب سعادت حج کیلئے منتخب

ضلع میدک کے 34 خوش نصیب سعادت حج کیلئے منتخب

میدک۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر حج سوسائٹی ضلع میدک جناب خواجہ معین الدین کے پریس نوٹ کے بموجب حج 2017 کیلئے حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کی قرعہ اندازی عمل میں آئی جس میں سعادت حج کیلئے ضلع میدک سے34 خوش نصیب عازمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ ضلع میدک کو تناسب مسلم آبادی کی بنیاد پر 34 نشستیں الاٹ کی گئیں جس میں دو محفوظ زمروں ( 70سال سے زائد اور چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے ) کے تحت 30 عازمین کا انتخاب بغیر قرعہ کے عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرہ کے تحت 4 نشستوں کیلئے کور نمبرات TSF-1120-2-0 ، TSF-4725-2-0 کے 4 عازمین کو قرعہ میں منتخب قرار دیا گیا۔ صدر حج سوسائٹی ضلع میدک جناب خواجہ معین الدین نے منتخبہ عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 30اپریل سے قبل وہ پہلی فہرست کی رقم 81 ہزار روپئے بینک میں چالان ادا کرتے ہوئے رسید، پاسپورٹ اور فوٹوز کے ساتھ داخل کردیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT