Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میں سڑکوں کیلئے 350 کروڑ روپئے کی منظوری

ضلع میں سڑکوں کیلئے 350 کروڑ روپئے کی منظوری

یلاریڈی۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز مینٹننس رورل روڈ ( ایم آر آر ) اور کنسٹرکشن رورل ( سی آر آر ) کے تحت ضلع بھر میں 552 جدید کاموں کیلئے ضلع کو 350 کروڑ روپئے فنڈ منظور کیا گیا۔ محکمہ پنچایت راج کے سی ایچ ستیہ مورتی نے یلاریڈی، ناگی ریڈی پیٹ، لنگم پیٹ منڈلوں میں تعمیر کئے جارہے سی سی روڈس کا معائنہ کیا۔ ضابطہ ضروری کے ساتھ تعمیرات کرنے متعلقہ گتہ داروں کو مشورہ دیا۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سی سی آر کے تحت 320 کیلو میٹر کیلئے 189 کام اور ایم آر آر کے تحت 1189 کیلو میٹر کیلئے363 کاموں کا آغاز کیا گیا۔ ایم آر آر سے متعلقہ کام میں اب تک70کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سی آر آر سے متعلقہ کام میں تیزی پیدا کی گئی ہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی میں 56 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ اور بی ٹی روڈ کے کام انجام دیئے جارہے ہیں جس میں850میٹر سی سی روڈ،450 میٹر بی ٹی روڈ ڈالی جارہی ہے۔ منڈل لنگم پیٹ میں 84 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کے کام چل رہے ہیں تو یلاریڈی کے سومارپیٹ میں 35لاکھ روپئے سے 550میٹر سی سی روڈ اور300 میٹر مورم ڈالی گئی۔ اس موقع پر پنچایت راج ای ای مسٹر بھٹی، اے ای مسٹر شنکر نائیک، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھوکر، اے ای مسٹر گری، سابق نائب صدر منڈل پریشد گوپال اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT