Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ضلع ناسک میں سیلاب کی سنگین صورتحال موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر

ضلع ناسک میں سیلاب کی سنگین صورتحال موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر

ناسک ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ناسک میں گذشتہ 4 دنوں سے مسلسل بارش کے باعث دریائے گوداوری اور دیگر معاون ندیاں لبریز ہوگئی ہیں ۔ جب کہ کئی ایک مشہور منادر سیلاب کے پانی میں محصور ہوگئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے 2 دیہاتوں کے 1000 افراد کو محفوظ مقامات منتقل کردیا گیا ۔ ضلع ناسک میں دریائے گوداوری خطرہ کا نشان پار کر گئی ہے ۔ جب کہ ڈرنا ، کڈوا اور دیگر معاون ندیوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی سے گنگا پور ڈیم سے ہزارہا کیوسک پانی گوداوری میں چھوڑ دیا ہے ۔ دریں اثناء سٹی پولیس نے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لے ہولکر برج کو بند کردیا ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ سیلاب کے مقامات پر جمع نہ ہوں جب کہ ضلع کلکٹر نے احتیاطی اقدامات کے طور پر آج اسکولوں اور کالجوں کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ شہر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے دتہ ٹمپل ، بالا جی ٹمپل ، ماروتی ٹمپل ، اور کھنڈرے ٹمپل تقریبا ڈوب گئے ہیں جب کہ مارکٹس ، رہائشی علاقے اور سلم علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT