Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نظام آباد کے اقلیتی بہبود آفیسر پریم کمار معطل

ضلع نظام آباد کے اقلیتی بہبود آفیسر پریم کمار معطل

کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کی جانب سے احکامات کی اجرائی
نظام آباد:17؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ اقامتی اقلیتی مدارس میں طلبہ کی بھرتی کیلئے ناموں کے اندراج کی مہم کو کامیاب بنانے میں ناکام اور ناموں کے اندراج میں لاپرواہی برتنے پر نائب صدرنشین اقلیتی اقامتی مدارس مسٹر اے کے خان نے ضلع نظام آباد کا دورہ کیا تھا اور دورہ کے موقع پر کاماریڈی، نظام آباد میں مختلف گوشوں کی جانب سے اس خصوص میں کی گئی شکایتیں اور اقلیتی بہبود کے عہدیدار کی کارکردگی انتہائی ناقص پر اقلیتی بہبود عہدیدار کیخلاف سخت ناراضگی ظاہر کی تھی اور انہیں معطل کرنے کیلئے اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر شفیع الدین کو احکامات جاری کیا تھا جس پر محمد شفیع نے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر پریم کمار کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا کو دی جس پر ضلع کلکٹر نے پریم کمار کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ریاستی حکومت نے ضلع نظام آباد میں 6 اقامتی مدارس کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیا تھا اور یہ اقامتی مدارس میں بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔نظام آباد میں تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے تین دن قبل تک 6 مدارس میں 265 طلباء و طالبات نے ناموں کا اندراج کروایا تھا۔ جبکہ ریاست بھر میں تحریک کا زبردست اثر ہوا ہے دیگر ضلع میں قابل لحاظ ناموں کا اندراج ہوا ہے۔ ریاستی سطح پر اے کے خان اقامتی مدارس کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داری حاصل کرنے کے بعد مختلف تنظیموں اور اخبارات کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس تحریک کو کامیاب بنانے کی خواہش کی تھی جس پر ریاست بھر میں مختلف تنظیمیں اس خصوص میں سرگرم رول ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کی کوشش کی تو نظام آباد میں محکمہ اقلیتی بہبود کے آفیسر پریم کمار ضلع میں موجودہ تنظیموں سے اس خصوص میں کوئی خاطر خواہ مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی جس کی وجہ سے تشہیر میں اس خصوص میں ناکام ثابت ہوئے۔ بالخصوص سلم علاقوں میں موجودہ افراد کو اس بات کا علم نہیں تھا اور مساجد کے ائمہ، صدورو دیگر ذمہ داران کو بھی اس بارے میں خاص اطلاع نہیں تھی۔ اے کے خان نے نظام آباد کے دورہ کے موقع پر ان تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد اقلیتی بہبود کے آفیسر پریم کمار کی ناکامی ظاہر ہوئی ہے۔ پریم کمار ابتداء ہی سے محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کو انجام دینے میں ناکام ہونے کا الزام تھااور یہ ہمیشہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوا کرتے تھے عام اسکیموں کی طرح اس اسکیم کو بھی نظر انداز کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے حکومت نے ان کیخلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT