Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نظام آباد کے 11 سب انسپکٹران کے تبادلے

ضلع نظام آباد کے 11 سب انسپکٹران کے تبادلے

ایس پی وشوا پرساد کی جانب سے احکامات جاری
نظام آباد:19؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی مسٹر وشوا پرساد نے 11 سب انسپکٹر کے تبادلہ کرتے ہوئے ان مقامات پر پروبیشنری مکمل کرنے والے 11 سب انسپکٹرس کو تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔ ضلع میں گذشتہ چند دنوں سے دھاندلیوں میں ملوث ہونے والے سب انسپکٹرس کے خلاف وصول ہونے والی شکایتوں کی بنیاد پر ان سب انسپکٹرکا تبادلہ کرتے ہوئے پروبیشنری مکمل کرنے والے نئے سب انسپکٹرس کا تقرر کیا۔ گذشتہ چنددنوں سے محکمہ پولیس میں سفارشوں کی بنیاد پرتقررات عمل میں لایا جارہاتھا لیکن ڈی آئی جی اکن سبھروال نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے سفارشوں کی بنیاد پر تقرر نہ کرنے کا واضح طور پر احکامات جاری کیا تھااور ساتھ ہی ساتھ سیاسی قائدین کی تائید کرنے والے عہدیداروں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا تھااور کام کاج میں سدھار پیدا کرتے ہوئے عوام کے مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے کام کرنے اور اس خصوص میں اسپیشل برانچ کو احکامات جاری کرتے ہوئے سب انسپکٹرس کی تفصیلات اور ان کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے، سیاسی قائدین کے ارد گرد گھومنے والے اور ریت کے کاروبار کو فروغ دینے والے سب انسپکٹر، قتل کی وارداتوں کے کیسوں کو نظر انداز کرنے والے سب انسپکٹرس کی رپورٹ حاصل کرتے ہوئے انہیں تبادلہ کئے جانے کے امکانات ہیں۔ سیاسی قائدین کی سفارشات سے پوسٹنگ حاصل کرنے والے سب انسپکٹرس نے اس واقعہ کے بعد ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ بودھن سب ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے 3 سب انسپکٹرس کا اچانک تبادلہ کئے جانے پر محکمہ پولیس میںہلچل پیدا ہوگئی۔3سب انسپکٹر ریاستی وزیر کی پش پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے عوامی شکایتوں کو نظر انداز کرنے کے علاوہ قتل کے کیس کی تحقیقات میں لاپرواہی اوربالکنڈہ علاقہ میں ریت کے غیر مجاز کاروبار کو پیش پناہی دینے والے ویلپور، کمر پلی، موڑتاڑپولیس اسٹیشن سے وابستہ عہدیداروں کو تبادلہ کئے جانے ، آرمور اور کاماریڈی کے علاقہ میں کام کرنے والے سب انسپکٹر رکن اسمبلی کے اشاروں پر کام کرنے کی بنیاد پر ان عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا۔ ایس پی نے کل رات سب انسپکٹر ماچہ ریڈی جی نریش کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ یو ستیش، سب انسپکٹر ورنی انجیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ سی ایچ وجئے کمار، بیر کور سب انسپکٹرراج بھرت کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ہری پرساد، نظام ساگر سب انسپکٹر انتی ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے امبریا، ویلپور سب انسپکٹر کرشنا کا تبادلہ کرتے ہوئے ایم راج شیکھر، نندی پیٹ ایس آئی جان ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایم لکشمیا، گندھاری سب انسپکٹر روی کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے گوردین گوڑ، کمر پلی پربھاکر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایم روی، موڑتاڑ اشوک کا تبادلہ کرتے ہوئے انیل کمار، کوٹگیر سب انسپکٹر بشیر احمد کا تبادلہ کرتے ہوئے ونئے کمار، نوی پیٹ سب انسپکٹر رویندر نائیک کا تبادلہ کرتے ہوئے نوین کمار کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر کیا۔

TOPPOPULARRECENT