Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع نلگنڈہ میں سی پی ایم قائد ویرا بھدرم کی خشک سالی یاترا

ضلع نلگنڈہ میں سی پی ایم قائد ویرا بھدرم کی خشک سالی یاترا

نلگنڈہ ۔ 18 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے آج اندوگولا ولیج ، تھپرتی منڈل میں کارؤو (خشک سالی ) یاترا کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی کی سنگین صورتحال ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت خشک سالی سے متاثرہ منڈلوں میں خشک سالی ریلیف کام کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا محض خشک سالی سے متاثرہ منڈلس کا اعلان کرنے اور خاموش بیٹھنے سے خشک سالی کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے اپوزیشن قائدین کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ صرف کنٹراکٹس حاصل کرنے میں دلچسپی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT