Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نلگنڈہ کے عازمین حج کو اطلاع

ضلع نلگنڈہ کے عازمین حج کو اطلاع

نلگنڈہ /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 2016 میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے درخواست فارم ضلع حج کمیٹی نلگنڈہ میں موجود ہیں ۔ اس مرتبہ بھی ایک گروپ کیلئے پانچ عازمین کو ہی محدود کیا گیا ہے ۔ سنٹرل حج کمیٹی ممبئی کے مطابق حج فارم آن لائین پر تیار کرکے ڈاونلوڈ کرکے فوٹو چسپاں کرکے جملہ اسنادات اسکین کرکے فارم داخل کرنا ہوگا ۔ فارم کے ساتھ بطور رجسٹریشن 300 روپئے فی کس کسی بھی اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ہی جمع کرنا ہوگا یا انٹرنیٹ بینکنگ ، ڈیبٹ کارڈ کریڈٹ کارڈ سے آن لائین کے ذریعہ بھی ادا کرسکتے ہیں ۔ فارم کے ساتھ عازمین پنچ عدد تازہ کلر فوٹو 3.5×3.5 وائٹ بیک گراؤنڈ جس میں چہرہ 70 حصہ اور جسم کا 30 فیصد نظر آئے اور خواتین کے کان نظر آنا چاہئے ۔ رہائشی ثبوت کیلئے آدھار کارڈ اور انٹرنیشنل پاسپورٹ 10-3-2017 تک کارآماد کی نقل اپنی دستخط سے اٹسٹ کرکے منسلک کرنا ہوگا ۔ گروپ لیڈر اپنے بینک اکاونٹ کی پاس بک یا ایک چیک جس پر IFSC کوڈ ہو کے ساتھ اس کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ہوگا ۔ بلڈ گروپ رپورٹ بھی موجود رہنا ضروری ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق اس سال صرف ایسے عازمین سے ہی درخواست فارم موصول کئے جائیں گے جنہوں نے ماضی میں کبھی بھی حج کمیٹی کے ذریعہ درخواست فارم ہی قبول کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں عازمین حج حلف نامہ فارم کے ساتھ داخل کرنا ہوگا ۔ جو عازم 13-01-2016 پر ستر سال کے ہوں یا مسلسل تین سال سے قرعہ میں سیلکٹ نہ ہونے کی وجہ سے حج کو نہ جاسکے ہوں ان کو ریزرو کیٹگری میں فارم داخل کرنا ہوگا ۔ ان حضرات کو اپنے حلف نامہ کے ساتھ اپنا اصل پاسپورٹ بھی داخل کرنا ہوگا ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 08-02-2016 مقرر کی گئی ہے ۔ حج فارم جنرل سکریٹری حج کمیٹی محمد افضل الدین اور محمد نظام الدین جمیل یا دفتر حج کامپلکس انصاری کالونی عقب گرین لینڈ ہاسپٹل بوقت 11 تا 1.30 بجے حاصل اور داخل کرسکتے ہیں ۔ عازمین کے فارم کی تکمیل کیلئے پوری رہبری کی جائے گی ۔ دوسرے اوقات میں بھی سکریٹری سے ملاقات کرکے فارم تکمیل کرواسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سکریٹری افضل الدین سیل نمبر 9440970301 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT