Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع ورنگل کی اینومامولا مارکٹ میں مرچ کے کسانوں کی حمایت میں کانگریس کا احتجاج

ضلع ورنگل کی اینومامولا مارکٹ میں مرچ کے کسانوں کی حمایت میں کانگریس کا احتجاج

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی ) تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں نے ضلع ورنگل کی اینومامولا مارکٹ میں مرچ کے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو روک دیا جس سے وہاں کشیدگی دیکھی گئی ۔پولیس کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود کانگریس کے لیڈر اس مارکٹ میں کسانوں سے ملنے پر اٹل رہے ۔پولیس نے مارکٹ کی گیٹ کو بند کردیا۔صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمارریڈی کی قیادت میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے دھرنا دیا اور سڑک پر بیٹھ گئے ۔ان احتجاجیوں نے کسانوں کو مرچ کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت دینے کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے اتم کمار ریڈی ،سری دھر بابوسمیت کانگریس کے دیگر لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی حکومت کسانوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کی خودکشی کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT