Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع وقار آباد کی ترقی کیلئے کریڈٹ منصوبہ

ضلع وقار آباد کی ترقی کیلئے کریڈٹ منصوبہ

زرعی قرض، تعلیمی شعبہ کو ترجیح، کلکٹر دیویا دیوراجن
حیدرآباد۔9جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد حکومت و انتظامیہ کی جانب سے تیار کئے جانے والے منصوبہ جات کے تحت ضلع وقارآبادکے ترقیاتی عمل کیلئے 3ہزار 714کروڑ 43لاکھ کاکریڈٹ منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ ضَع کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔ ضلع کلکٹر مسز دیویا دیوراجن نے بتایا کہ اس منصوبہ کو قطعیت دیدی گئی ہے اور منصوبہ کے تحت 1302کروڑ 67لاکھ روپئے زرعی قرض کے طور پر جاری کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ 649کروڑ 43لاکھ مختصر مدتی قرضہ جات جاری کئے جائیں گے۔ اسی طرح 236کروڑ 80لاکھ روپئے تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ انتظامیہ نے 503کروڑ 98لاکھ قرضہ برائے امکنہ اسکیم کے تحت خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور 54کروڑ 14لاکھ دیگر ترجیحی اسکیمات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر کے مطابق 715کروڑ 14لاکھ روپئے دیگر غیر ترجیحی منصوبوں کے لئے خرچ کرنے کیلئے محفوظ رکھے گئے ہیں تاکہ ضرورت کے اعتبار سے استعمال کیا جاسکے۔مسز دیویا دیواراجن نے تمام تحصیلدارو ںکو ہدایت دی ہے کہ وہ کسانوں کے کریڈٹ اسکیم پر مؤثر عمل آوری کیلئے ان کے کارڈز کا جائزہ لیں اور زرعی قرضہ جات کی عاجلانہ اجرائی کے اقدامات کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے تال میل کو ممکن بنائیں تاکہ صورتحال کو بہتر بناتے ہوئے ترقی کی راہیں ہموار کی جاسکیں۔ انہوں نے کسان مترا ہیلپ لائن کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایات کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان شکایات پر کاروائی کے ذریعہ ہی کسانو ںکو راحت پہنچانے کے اقدامات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT