Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع ونپرتی میں نوجوان لڑکے کا بہیمانہ قتل

ضلع ونپرتی میں نوجوان لڑکے کا بہیمانہ قتل

ونپرتی۔/12جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ونپرتی کے سری رنگا پور منڈل کے مقیم محمد عبدالسبحان عمر 29سال جو اپولو فارمیسی پبیر میں ملازمت کیا کرتا تھا کل رات کنچی راؤ پلی تانڈہ کے قریب بے رحمانہ قتل کیا گیا۔ کوتہ کوٹہ سی آئی سرینواس کے مطابق محمد عبدالسبحان منگل کی رات گھر میں موجود تھا ان کے خالہ زاد بھائی محمد حبیب آتما کور نے گھر آکر پبیر تک چھوڑنے کیلئے کہا جس پر محمد عبدالسبحان محمد حبیب کو بائیک پر پبیر کیلئے روانہ ہوا۔ محمد عبدالسبحان کی نعش کنچی راؤ پلی تانڈہ کے قریب صبح دستیاب ہوئی۔ محمد عبدالسبحان کو آنکھوں میں مرچ ڈال کر چاقو سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقام واردات پر محمد حبیب کے آدھار کارڈ اور آئی ڈی کارڈ دستیاب ہونے پر پولیس نے محمد حبیب پر شک ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقام واردات پر ونپرتی ڈی ایس پی چنپا، پبیر ایس آئی او ڈی رمیش نے پہنچ کر جائزہ لیا اور کراس ٹیم ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ونپرتی ضلع ہاسپٹل منتقل کیا جاکر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT