Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ضلع پرکاشم کی ہوٹل میں مہیب آگ

ضلع پرکاشم کی ہوٹل میں مہیب آگ

حیدرآباد 9فروری ( سیاست نیوز ) ہوٹل میں گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے سبب آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس آگ نے ہوٹل سمیت دوسری دو دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے سبب یہ دکانات جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں ۔ یہ واقعہ پرکاش ضلع کے ادنکی میں پیش آیا ۔ آگ کے شعلے کافی بلند تھے اور کثیف دھواں نکل رہا تھا ۔ مقامی افراد نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔ اس واقعہ میں لاکھوں روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT