Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع پریشد کریم نگر کا اجلاس‘ کانگریس ارکان کی معطلی

ضلع پریشد کریم نگر کا اجلاس‘ کانگریس ارکان کی معطلی

مقامی اداروں کیلئے فنڈس کی منظوری کے مطالبہ پر چیرپرسن تُلااوما کی برہمی

کریم نگر ۔ 11 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے مقامی اداروں کے لئے فنڈس کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کریم نگر آڈیٹوریم میں منعقدہ زیڈ پی  اجلاس میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے (9) ارکان زیڈ پی ٹی سیز نے احتجاج کرتے ہوئے شہ نشین کے روبرو بیٹھ کر نعرہ بازی کی ‘ کانگریس زیڈ پی ٹی سی ارکان نارائن ریڈی ‘ ڈی مادھوری اور شوبھا کے ساتھ دیگر زیڈ پی ٹی سیز نے دو کروڑ روپئے سالانہ ترقیاتی کاموں کے لئے منظوری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تلااوما ضلع پریشد چیر پرسن منتخب ہونے کے بعد ایک روپیہ کا فنڈ نہیں منظور ہوا جس کی وجہ سے عوام ان کا مذاق اڑا رہی ہے  صرف سفید کپڑے پہن کر گھومنے سے کوئی لیڈر نہیں ہوجاتا اسے کچھ عملی کام کرکے دکھانا پڑتاہے ۔ آج بروز اتوار کریم نگر آڈیٹوریم میں زید پی چیرپرسن تلااوما کی صدارت میں دن کے گیارہ بجے یہ اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ اس اجلاس میں کریم نگر ‘ سرسلہ ‘ جگتیال ‘ پیدا پلی ‘ چیا شنکر بھوپال پلی ‘ ورنگل اربن اور سدی پیٹھ  اضلاع کے عہدیدار ‘ زید پی ٹی سیز اور منڈل پریشد صدور نے شرکت کی ۔ تلااوما نے اجلاس کے آغاز میں خیرمقدمی تقریر کی جس میں انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر نے ترقی میں اضافہ کے غرض سے اضلاع کی جدید تشکیل کی ۔ تقریر کے دوران کانگریسی زیڈ پی ٹی نارائن ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے زیڈ پی ٹی سیز داخل ہوئے اور اجلاس میں خلل پیدا کر دیا ۔ چیرپرسن نے ان سے مخاطب ہو کر کہاکہ آپ لوگ اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں فنڈس مرکزی حکومت نے منظور نہیں کئے ہیں۔ ریاستی وزیر آنے کے بعد آپ کو بھی بار کرنے کا موقع دیا جائیگا ۔ وہاں پر موجود ٹی آر ایس قائدین نے بھی انہیں اپنی نشستوں پر بیٹھ جانے کو کہا لیکن وہ وہیں بیٹھنے کی ضد کرنے لگے اور اُن کے مطالبات کی یکسوئی تک بیٹھے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے ایک نہ مانی انہوںنے کہاکہ تالابوں کو کارآمد بنانے فنڈس میں شادی مبارک اور کلیانا لکشمی کے لئے فنڈس ہیں لیکن ہمارے لئے فنڈس نہیں  ہیں۔ تلااوما نے اعلان کر دیا کہ اس اجلاس کے ختم ہونے تک انہیں معطل کیاجائیگا ۔ چنانچہ پولیس کو طلب کر کے زبردستی کانگریس قائدین کو باہر نکالا گیا اور بعدازاں اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا ۔ اس  اجلاس میں رام گنڈم رکن اسمبلی ‘آر ٹی سی سی  چیرمین  ایس ستیا ‘نارائن راؤ ‘ چیف وہپ کو پولاایشور ایم ایل سی سدھاکر ریڈی ‘ پیداپلی رکن پارلیمنٹ بلیکا سمن ‘ حسن آباد رکن اسمبلی ستیش کمار ‘ کریم نگر رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر چپہ دنڈی میونسپل چیرپرسن بوڈگے شوبھا ‘ کریم نگر کلکٹر سرفراز احمد ‘ سرسلہ کلکٹر کرشنا بھاسکر ‘ جگتیال کلکٹر شرت ‘ کریم نگر زیڈ بی پی سی او یدیجا ‘ کریم نگر منڈل پرشید صدر واسالہ رمیش ‘ گنگادھر منڈل پریشد صدر ریتونارا برہمیا ‘ دولم پالا گوڈ ڈی ایم ایس چیرمین راج ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT